مریم نواز: حکومت اور اقتدار عارضی ہیں، نوجوانوں کو تعلیم اور مواقع دینا اولین ترجیح ہے

مریم نواز چکوال میں ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرتے ہوئے

مریم نواز: حکومت اور اقتدار عارضی ہیں، نوجوانوں کو تعلیم اور مواقع دینا اولین ترجیح ہے

چکوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہمیشہ نہیں رہتی اور اقتدار سے زیادہ عارضی کوئی چیز نہیں، نوجوانوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عطا اللہ تارڑ کی مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سے متعلق گفتگو
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج اور بلاول بھٹو کے ریفرنڈم سے متعلق مؤقف پر اظہار خیال کیا۔

چکوال میں ہونہار طلبہ میں اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں فنڈز کی متوازن تقسیم یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابلیت کا کوئی صوبہ اور ہنر مندی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، خیبر پختونخوا سے آنے والے طلبہ کے لیے بھی لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس موجود ہیں۔ تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی اور پنجاب حکومت طلبہ کو عالمی سطح کے مقابلوں کے قابل بنانا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں کے طلبہ ان کے لیے برابر ہیں اور وہ ایسا ماحول چاہتی ہیں جہاں خواتین اور مرد دونوں خود کو محفوظ محسوس کریں۔ اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس حکومت کا احسان نہیں بلکہ طلبہ کی محنت کا صلہ ہیں۔

مریم نواز نے پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری دھرتی کا سپوت ہے اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: مریم نواز نے چکوال میں کس تقریب سے خطاب کیا؟

جواب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں ہونہار طلبہ میں اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

سوال 2: مریم نواز نے حکومت کی پہلی ترجیح کیا قرار دی؟

جواب: انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

سوال 3: کیا خیبر پختونخوا کے طلبہ بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس حاصل کر سکتے ہیں؟

جواب: مریم نواز کے مطابق خیبر پختونخوا سے آنے والے طلبہ کے لیے بھی لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس موجود ہیں۔

سوال 4: مریم نواز نے اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس کو کیا قرار دیا؟

جواب: ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس حکومتی احسان نہیں بلکہ طلبہ کی محنت کا صلہ ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:23 AM
طلوع آفتاب06:50 AM
ظہر11:55 AM
عصر02:41 PM
مغرب05:00 PM
عشاء06:28 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6