انرجی ڈرنک گھر میں بنانے کا آسان اور صحت مند نسخہ

قدرتی اجزاء سے تیار انرجی ڈرنک گھر میں
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

انرجی ڈرنک گھر میں بنائیں، کیمیکلز سے پاک اور طاقت کا ضامن

دنیا بھر میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں میں انرجی ڈرنکس پینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ بازاروں میں مختلف برانڈز کے ڈبوں اور بوتلوں میں دستیاب انرجی ڈرنکس کو لوگ فوری توانائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اکثر ان میں ایسے مصنوعی کیمیکلز اور پریزرویٹوز شامل ہوتے ہیں جو وقتی طور پر تو طاقت کا احساس دلاتے ہیں مگر صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اسی لیے ماہرین صحت اب اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ انرجی ڈرنک گھر میں تیار کیا جائے تاکہ یہ کیمیکلز سے پاک اور مکمل طور پر صحت بخش ہو۔

بازاری انرجی ڈرنکس کے نقصانات

بازار سے ملنے والے انرجی ڈرنکس کے بارے میں مختلف تحقیقات بتاتی ہیں کہ یہ صرف وقتی جوش اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں موجود کیفین اور شوگر بلڈ پریشر کو بڑھا دیتی ہے، دل کی دھڑکن تیز کر دیتی ہے اور بعض اوقات دل کے دورے کا خطرہ بھی پیدا کر دیتی ہے۔

کچھ عام نقصانات یہ ہیں:

زیادہ کیفین کی وجہ سے نیند کی کمی۔

ڈی ہائیڈریشن یعنی جسم میں پانی کی کمی۔

دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں اضافہ۔

جگر اور گردوں پر بوجھ۔

دماغی اور جسمانی کمزوری میں اضافہ۔

ان مسائل سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ آپ انرجی ڈرنک گھر میں تیار کریں تاکہ نہ صرف قدرتی اجزاء استعمال ہوں بلکہ آپ کی صحت کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

انرجی ڈرنک گھر میں بنانے کا آسان نسخہ

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ واقعی اپنی صحت کے لیے فائدہ مند مشروب پینا چاہتے ہیں تو درج ذیل اجزاء سے ایک بہترین انرجی ڈرنک گھر میں تیار کرسکتے ہیں:

ایک گلاس دودھ

6 عدد بادام

2 عدد چھلے ہوئے اخروٹ

2 عدد انجیر

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح بلینڈر میں ڈال کر شیک تیار کریں۔ یہ قدرتی انرجی ڈرنک وٹامنز، پروٹین، منرلز اور فائبر سے بھرپور ہوگا جو آپ کو فوری توانائی دینے کے ساتھ ساتھ جسم کو صحت مند رکھے گا۔

ذائقہ بڑھانے کے قدرتی طریقے

اگر آپ ذیابیطس کے مریض نہیں ہیں تو اس انرجی ڈرنک گھر میں شہد، کھجور یا حسب ذائقہ چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ذائقہ مزید بہتر ہوگا بلکہ مشروب زیادہ غذائیت بخش بھی ہو جائے گا۔

جم جانے والوں کے لیے بہترین انتخاب

اکثر ورزش کرنے والے یا جم جانے والے نوجوان بازار کے انرجی ڈرنکس استعمال کرتے ہیں تاکہ طاقت حاصل کر سکیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی لوگ یہ قدرتی انرجی ڈرنک گھر میں تیار کر کے استعمال کریں تو نہ صرف ان کی ورزش کے بعد تھکن دور ہوگی بلکہ مسلز کی مضبوطی اور ریکوری میں بھی مدد ملے گی۔

انرجی ڈرنک گھر میں بنانے کے فائدے

کیمیکلز سے پاک: اس میں کوئی مصنوعی اجزاء شامل نہیں ہوتے۔

سستی اور آسان: یہ مہنگے ڈبوں اور بوتلوں کے مقابلے میں کم خرچ ہے۔

قدرتی توانائی: خشک میوہ جات اور دودھ جسم کو حقیقی طاقت دیتے ہیں۔

ذیادہ غذائیت: پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور۔

ہر عمر کے لیے موزوں: چاہے بچے ہوں یا بڑے، ہر کوئی اسے استعمال کر سکتا ہے۔

گھریلو انرجی ڈرنک

ماہرین کی رائے

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ صبح ناشتے کے ساتھ یہ(energy drinks) انرجی ڈرنک گھر میں پیئے تو اس کی جسمانی کمزوری دور ہو سکتی ہے، دماغی یکسوئی بہتر ہو سکتی ہے اور دن بھر تھکن کا احساس نہیں ہوتا۔

گھریلو انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ: صحت، طاقت اور توانائی کا خزانہ

آج کے دور میں جہاں فاسٹ فوڈ اور مصنوعی مشروبات عام ہیں، وہاں اپنی صحت کا خیال رکھنا پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔ اگر آپ بازاری انرجی ڈرنکس کے نقصانات سے بچنا چاہتے ہیں تو بہترین حل یہی ہے کہ انرجی ڈرنک گھر میں بنائیں۔ یہ مشروب نہ صرف قدرتی ہے بلکہ دل و دماغ کے لیے طاقت کا ضامن بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]