ایران کے شہید رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور اہلخانہ کی تدفین آج مشہد میں ہوگی
علی خامنہ ای کی تدفین آج ایران کے مقدس شہر مشہد میں روضہ امام رضاؑ کے احاطے میں انجام دی جائے گی۔ گورنر آفس کے مطابق تدفینی مراسم میں ایران سمیت مختلف ممالک سے آنے والے لاکھوں عقیدت مند شرکت کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو پہلے عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف اور کربلا لے جایا گیا، جہاں لاکھوں افراد نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نجف اشرف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں پر بھی خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق کربلا میں تقریباً 70 لاکھ جبکہ نجف اشرف میں 38 لاکھ سے زائد افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس سے قبل تہران اور قم میں بھی لاکھوں سوگواران نے نماز جنازہ ادا کی تھی۔
مشہد میں ہونے والی تدفین کو ایران کی حالیہ تاریخ کے بڑے مذہبی اور عوامی اجتماعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی اور انتظامی اداروں نے زائرین کی سہولت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
READ MORE FAQS
- علی خامنہ ای کی تدفین کہاں ہوگی؟
مشہد مقدس میں روضہ امام رضاؑ کے احاطے میں۔
- تدفین کب ہوگی؟
رپورٹس کے مطابق تدفین آج انجام دی جائے گی۔
- نماز جنازہ کہاں ادا کی گئی؟
تہران، قم، نجف اشرف اور کربلا میں نماز جنازہ اور تعزیتی تقریبات منعقد ہوئیں۔
- کربلا میں کتنے افراد شریک ہوئے؟
رپورٹس کے مطابق تقریباً 70 لاکھ سوگواران نے شرکت کی۔








