ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے ایران کو زیر کر کے شاندار پانچویں کامیابی سمیٹ لی

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم ایران کو شکست دے کر پانچویں فتح سمیٹتے ہوئے

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دے دی۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں ایران کو 1-3 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی ہے۔

جمعرات کو ہونیوالے کراس اوور راؤنڈ میں گروپ ایف کے میچ میں پاکستان نے ایران کو ہرایا۔

ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا جب کہ چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا اور 5 مرتبہ میچ پوائنٹ برابر ہوا ۔

پاکستان اور ایران کے درمیان میچ2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہوگا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:38 AM
طلوع آفتاب06:00 AM
ظہر11:58 AM
عصر03:22 PM
مغرب05:56 PM
عشاء07:19 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6