فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی پیداوار اور برآمدی امکانات پر بریفنگ، ملکی دفاعی صنعت کے فروغ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے کردار کو سراہا
واہ: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے امور، عسکری سازوسامان کی تیاری، پیداواری صلاحیتوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ کے دوران فیلڈ مارشل کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، دفاعی مصنوعات کی تیاری اور برآمدی امکانات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور ملکی دفاعی صنعت کے فروغ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے کردار کو سراہا۔
مقامی طور پر تیار ہتھیاروں کا مشاہدہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ کے دوران فیلڈ مارشل نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے مختلف ہتھیاروں اور دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
انہیں دفاعی پیداوار کے شعبے میں جاری مختلف منصوبوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو ڈیفنس انڈسٹریل پروڈکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
دو نئے صنعتی پلانٹس سے پیداوار متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف میں دو نئے صنعتی پلانٹس کے ذریعے پیداواری صلاحیت بڑھانے اور موجودہ نظام کو اپ گریڈ کرنے کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں نئے صنعتی پلانٹس سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے، جس سے دفاعی پیداوار اور مقامی صنعتی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
دفاعی خود انحصاری پر زور
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ پاکستان کی دفاعی صنعت میں خود انحصاری، پیداواری صلاحیت میں اضافے، جدت اور مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پی او ایف ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی مصنوعات کی برآمدات کے امکانات بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نئے صنعتی منصوبوں اور پیداواری صلاحیت میں اضافے سے مستقبل میں ملکی دفاعی صنعت کو مزید وسعت دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces Field Marshal Syed Asim Munir visited Pakistan’s largest defence industrial complex, POF in Wah.
The visit underscored military’s commitment to advancing self-reliance, indigenous production and technological innovation in… pic.twitter.com/7RvwgSFNkK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) August 29, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاں کا دورہ کیا؟
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا۔
سوال 2: پی او ایف واہ میں عاصم منیر کو کیا بریفنگ دی گئی؟
انہیں پی او ایف کے امور، دفاعی سازوسامان کی تیاری، پیداواری صلاحیتوں، مقامی ہتھیاروں اور برآمدی امکانات پر بریفنگ دی گئی۔
سوال 3: پی او ایف میں کتنے نئے صنعتی پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں؟
بریفنگ کے مطابق دو نئے صنعتی پلانٹس کے ذریعے پیداوار اور اپ گریڈیشن کی کوششیں جاری ہیں۔
سوال 4: نئے پلانٹس سے پیداوار کب شروع ہونے کی توقع ہے؟
بریفنگ کے مطابق نئے پلانٹس سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔






