محسن نقوی: ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
مکہ دفاعی معاہدے نے اتحاد اور امن کا پیغام دیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے تینوں ممالک کو مزید قریب لانے کے ساتھ خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا ہے۔
پمز سانحہ: وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ، افسران و عملے کی غفلت ثابت

وزیراعظم کی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں پمز ہسپتال کے افسران اور عملے کی غفلت سامنے آگئی، ریسکیو ٹیم کو تالے، رکاوٹوں اور مناسب فائر سیفٹی آلات کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گل پلازہ کے واقعے میں 72 افراد جاں بحق ہوئے، تو کیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی نے استعفیٰ دیا؟ : مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے استعفے سے متعلق سوال پر براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں حامد میر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جہاں سے معلومات ملی ہیں وہیں سے پوچھ لیا جائے۔ مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے سیاسی ایجنڈے، انتظامی یونٹس اور کراچی میں حکمرانی پر بھی سخت تنقید کی۔
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی۔
پاک کویت دفاعی تعاون میں اہم پیش رفت، پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔ نئے معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کویتی مسلح افواج کو تربیت، استعداد کار بڑھانے، بارڈر مینجمنٹ اور دیگر متفقہ دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کریں گی۔
کویت کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کویت کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 سے زائد ہلاکتیں، 826 افراد لاپتہ

نیپال اور تبت کے سرحدی علاقوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ نیپال میں کم از کم 165 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 826 افراد لاپتہ ہیں، جن میں 529 سیاح شامل ہیں۔ نیپالی فوج نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے 2,000 اہلکار تعینات کر دیے ہیں
پمز ہسپتال آتشزدگی: وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر سابق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر صحت نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔
10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تیاری، اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی کرنسی سیریز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں 10 روپے کے کاغذی نوٹ کو شامل نہ کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے۔