پمز ہسپتال میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، والدین غم سے نڈھال

پمز ہسپتال میں آتشزدگی

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد والدین اور لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور اپنے بچوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پمز انتظامیہ اور عینی شاہدین کے بیانات میں نرسری کے دروازے اور عملے کی موجودگی سے متعلق اختلاف سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان کی ریٹنگ میں موڈیز کا ایک درجہ اضافہ، آؤٹ لک مستحکم

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجے کا اضافہ

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی ہے جبکہ آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کی بیرونی مالیاتی صورتحال، زرمبادلہ کے ذخائر اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے، تاہم گورننس، محدود ٹیکس بیس، کم سرمایہ کاری اور بیرونی مالیاتی خطرات اب بھی اہم چیلنجز ہیں۔

راکھی ساونت پاکستان کے تماشا میں شامل ہوسکتی ہیں؟ عدنان صدیقی نے جواب دے دیا

راکھی ساونت اور عدنان صدیقی، تماشا میں شرکت سے متعلق گفتگو

بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت نے پاکستان کے مقبول شو ’تماشا‘ میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔ میزبان عدنان صدیقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ان کی شرکت مشکل ہے، تاہم اگر راکھی شو کا حصہ بنیں تو ان کی موجودگی ناظرین کے لیے انتہائی تفریحی ہوگی۔

ہری پور میں دو ہفتے سے لاپتا 5 سالہ بچی آیت نور کی لاش برآمد، 4 مشتبہ ملزمان گرفتار

ہری پور میں لاپتا 5 سالہ بچی آیت نور کی لاش برآمد

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں دو ہفتے قبل گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی کی لاش ایک غیر استعمال شدہ کنویں سے برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے کیس میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاش سے حاصل کیے گئے نمونے ڈی این اے اور فرانزک تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان کے پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ مکمل

حنا جاوید قتل کیس میں پولیس کی فرانزک تحقیقات

راولپنڈی میں قومی اسمبلی میں تعینات ڈیجیٹل میڈیا ایگزیکٹو حنا جاوید کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں، جبکہ وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو نے بھی کیس کو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں حکومت کو بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی کی عدم شرکت سے اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

پیپلز پارٹی کی عدم شرکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے ارکان کی عدم شرکت کے باعث کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا۔ 336 رکنی ایوان میں کارروائی کے لیے 84 ارکان کی موجودگی ضروری تھی، تاہم حکومت مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکی۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بدانتظامی سے متعلق تحفظات دور ہونے تک حکومت کے ساتھ کورم اور قانون سازی میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں طلبہ پر فائرنگ، فوجی افسر کے خلاف کارروائی شروع

سرحد یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اسفندیار ولی کی ہوائی فائرنگ

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اسفندیار ولی کی جانب سے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طلبہ اور یونیورسٹی کی ایک خاتون فیکلٹی ممبر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فوجی افسر موقع پر پہنچے۔ واقعے کے بعد پاک فوج نے افسر کے خلاف باقاعدہ انکوائری اور محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:29 AM
طلوع آفتاب05:53 AM
ظہر12:02 PM
عصر03:32 PM
مغرب06:11 PM
عشاء07:35 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6