ڈیزل کی قیمت میں اضافہ فوری بند کرنے کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹرز

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی اور 15 روزہ قیمتوں کے نظام کا مطالبہ کردیا۔
27 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، توہین عدالت درخواست کے اعتراضات دور

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کی توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر دیا، الزامات کی فہرست جمع کرا دی گئی۔
عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں چراغاں

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں تیاریاں مکمل، مساجد، بازاروں، گلی محلوں اور سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
مریم نواز چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں، دورے کے دوران شِن جِیانگ کے اعلیٰ حکام اور اہم وفود سے ملاقاتیں کریں گی۔
ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ گرینڈ فائنل میں شاندار پرفارمنس کے بعد ہیرا قیصر کو فاتح قرار دیا گیا اور انہیں 15 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم دی گئی۔ گلوکارہ نے اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھا کر فاتح کا ایوارڈ وصول کیا۔
پاکستان میں کرپٹو اور ورچوئل اثاثوں کے لیے نیا لائسنسنگ نظام متعارف

پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کاروبار کے لیے نیا ورچوئل اثاثہ لائسنسنگ نظام متعارف کرا دیا ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) نے ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے لائسنسنگ فریم ورک مکمل کرتے ہوئے لائسنسنگ پورٹل بھی کھول دیا ہے۔
ٹرمپ کا عاصم منیر کو فون، ایران سے مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رائٹرز کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔
جاپان میں ایک ہزار افراد نے 400 ٹن وزنی محل رسیوں سے منتقل کر دیا

جاپان میں حیران کن واقعہ، تقریباً ایک ہزار افراد نے 400 ٹن وزنی تاریخی ہیروشاکی کیسل کو بھاری رسیوں کی مدد سے کھینچ کر 5 میٹر دور منتقل کر دیا۔
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، صوبے کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال، سیاسی رواداری اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق۔