مریم نواز چین پہنچیں گی، اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع
مریم نواز چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں، جہاں وہ شِن جِیانگ کے اعلیٰ حکام اور مختلف اہم وفود سے ملاقاتیں کریں گی۔ دورے کا مقصد پنجاب اور چین کے درمیان تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔
روانگی کے موقع پر چین کے قونصل جنرل سن یان بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو چین روانگی پر الوداع کیا۔
مریم نواز شریف کی ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چینی اعلیٰ حکام کی جانب سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔ چین پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کریں گی۔
دورے کے دوران شِن جِیانگ کی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ چِن شیاوجیانگ کی سربراہی میں صوبہ شِن جِیانگ کا اعلیٰ سطح وفد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
مریم نواز شریف کی ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی ہی ژونگ یو سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کے وفد کی شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد کے ساتھ اہم میٹنگ بھی ہوگی۔
چین کے سرکاری دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ عشائیہ ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یوکی کی جانب سے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔
یہ دورہ پنجاب اور شِن جِیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
READ MORE FAQS
سوال: مریم نواز چین کتنے روز کے دورے پر گئی ہیں؟
جواب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئی ہیں۔
سوال: مریم نواز چین کے کس علاقے کا دورہ کریں گی؟
جواب: وزیراعلیٰ پنجاب شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقے کا دورہ کریں گی اور ارومچی میں مختلف سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گی۔
سوال: چین پہنچنے پر مریم نواز کا استقبال کون کرے گا؟
جواب: ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کریں گے۔
سوال: مریم نواز چین میں کن حکام سے ملاقات کریں گی؟
جواب: وہ شِن جِیانگ کی اعلیٰ قیادت اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گی، جبکہ شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔








