گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، مذاکرات ناکام

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، جس کے باعث اشیائے خورونوش کی سپلائی اور قیمتوں پر اثرات کا خدشہ ہے۔
میلان ایئرپورٹ پر گاڑی طیارے سے ٹکرا گئی

میلان ایئرپورٹ پر فیاٹ پانڈا بے قابو ہو کر نجی طیارے سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد فضائی آپریشن 30 منٹ متاثر رہا، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
مگ-29 لڑاکا طیارہ تباہ، یوکرینی پائلٹ محفوظ

مگ-29 لڑاکا طیارہ اودیسا ریجن میں جنگی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، طیارے میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے جان بچالی۔
رونالڈو کی شادی کی افواہ، ہزاروں مداح چرچ پہنچ گئے؛ دلہا کوئی اور نکلا

کرسٹیانو رونالڈو کی جارجینا روڈریگز سے شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح فنچل کیتھیڈرل کے باہر جمع ہوگئے، کئی گھنٹے انتظار کے بعد معلوم ہوا کہ شادی کسی اور پرتگالی جوڑے کی تھی۔
نیشنل چیمپئنز کپ کا میدان کل سے سجے گا، شاہین، شاداب، صائم اور صاحبزادہ فرحان آمنے سامنے

ال بتال پریزنٹس یونیورسٹی آف لاہور نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کا آغاز 11 اگست سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان چار ٹیموں کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں KSE-100 انڈیکس 119 پوائنٹس کمی سے 181,310 کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ KSE-100 انڈیکس 119.74 پوائنٹس یا 0.07 فیصد کمی سے 181,310.28 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز تقرری کی سمری زیرِ التوا رکھنے پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کی طویل عرصے سے زیرِ التوا سمری پر وفاقی حکومت اور وزارت قانون سے رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے سمری کو غیر معینہ مدت تک زیرِ التوا رکھنے کے نتائج بھی پوچھ لیے۔
ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شام اور روس میں فوجی اڈوں کے مستقبل پر معاہدہ طے پا گیا

شام نے روس کے ساتھ حمیمیم ایئربیس اور طرطوس نیول بیس کے مستقبل پر معاہدے کی تصدیق کردی۔ دونوں اڈوں کو مشترکہ تربیتی اور استعداد بڑھانے کے مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔
خانیوال: مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی

خانیوال میں آئل لے جانے والی سپیشل مال گاڑی کی ایک بوگی انڈر پاس کے قریب پٹری سے اتر گئی، جس کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی سروس معطل کردی گئی۔