پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں سے روکنے کا مطالبہ

پاکستان کا ایران کو حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے متعلق انتباہ

سعودی عرب پر یمنی حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد پاکستان نے ایران کو واضح پیغام پہنچاتے ہوئے حوثیوں کو سعودی سرزمین پر حملوں سے روکنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے دفاعی تعاون کے تناظر میں اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی کردار کا دائرہ سعودی سرزمین کے دفاع تک محدود رہے گا

برطانیہ کا اسرائیلی بستیوں کے خلاف بڑا اقدام، مغربی کنارے پر قبضہ غیر قانونی قرار

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کا اسرائیلی بستیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری اور غیر قانونی بستیوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ آبادکاری میں توسیع دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ برطانیہ نے غیر قانونی بستیوں سے آنے والی بعض اشیا کی درآمد پر پابندی اور آبادکاری میں معاونت کرنے والی کمپنیوں و افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی، وزیر صحت کا نوٹس

پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا نوٹس

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے علاج اور ٹیسٹوں کی فیس وصول کرنے کا نوٹس لے لیا، حکام سے مجموعی رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم سے بات کرکے یہ رقم بھی حکومت سے دلوائی جائے گی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:29 AM
طلوع آفتاب05:53 AM
ظہر12:02 PM
عصر03:32 PM
مغرب06:11 PM
عشاء07:35 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6