نیپال میں سیلاب، پاکستان نے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاکستان نے حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 100 ٹن امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے نیپال روانہ کردیا۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
محمد حمزہ راجا کا بڑا اعزاز، مسٹر یونیورس میں گولڈ میڈل جیت لیا

واپڈا کے پاکستانی ایتھلیٹ محمد حمزہ راجا نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ میں مینز فیزیک کیٹیگری کا گولڈ میڈل اور مجموعی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ثاقب چدھڑ کے مومنہ اقبال اور بہن سے متعلق اہم دعوے

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری قانونی تنازع میں نیا موڑ آگیا، ن لیگی ایم پی اے نے اداکارہ اور ان کی بہن سے متعلق مختلف دعوے اور مبینہ شواہد سامنے رکھنے کا کہا ہے۔
سری نگر ایئرپورٹ پر انڈیگو طیارہ رہنما کھمبے سے ٹکرا گیا

سری نگر ایئرپورٹ پر ممبئی سے آنے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E-225 پارکنگ کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گئی، طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
پاک بحریہ: آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک دفاعی سفر

یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کی دفاعی تاریخ پر ایک نظر، 1965 کے آپریشن دوارکا سے 2025 کے معرکۂ حق تک بحری دفاع میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئیں۔
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے 72 کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے۔
یوم دفاع و شہدا پر پاک فوج کا دفاع وطن اور ملکی بقا کے لیے پُرعزم رہنے کا اعلان

یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر نے ’’منزل پاکستان‘‘ نغمہ جاری کر دیا

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے ’’منزل پاکستان‘‘ کے نام سے نیا قومی نغمہ جاری کردیا، جس میں شہدا کی لازوال قربانیوں، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔