بارکھان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید، محسن نقوی کا شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، اس دوران دہشتگردوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھارتی ساختہ بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر توصیف احمد بھٹی سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں نائیک فدا حسین، سپاہی زاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید میجر توصیف احمد بھٹی کا تعلق ضلع پاکپتن سے تھا اور ان کی عمر 31 برس تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے اور دشمن کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں جبکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر توصیف احمد اور دیگر جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے خون کا ہر قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے اور پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
On the morning of 13 May 2026, troops of Pakistan Army and Frontier Corps Balochistan commenced an area sanitization operation at general area Nosham of Barkhan District to eliminate terrorists of Indian backed Fitna Al Hindustan.
During the operation, a group of terrorists was…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 13, 2026