
سیلاب کے ملکی معیشت پر اثرات: عام آدمی کی جیب پر دباؤ میں اضافہ
پاکستان میں سیلاب کے ملکی معیشت پر اثرات واضح ہونے لگے ہیں، مہنگائی میں اضافہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

پاکستان میں سیلاب کے ملکی معیشت پر اثرات واضح ہونے لگے ہیں، مہنگائی میں اضافہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ کروڈ 68.15 ڈالر اور امریکی خام تیل 64.14 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی مستقبل میں 50 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، جو توانائی کی عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے گی۔

اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اربوں روپے کے فنڈز سرکاری افسران نے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے، جس سے غرباء و مستحقین ان کے حق سے محروم ہو گئے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ 2025 کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر بڑھ کر 3,411 ڈالر ہو گیا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1,200 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز منظور کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ یکم ستمبر 2025 سے پیٹرول 61 پیسے، ڈیزل 2 روپے 87 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپے 57 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات 2025 میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ 13 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اوگرا 31 اگست کو سمری حکومت کو بھجوائے گا جبکہ حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔

کراچی میں آٹے کا بحران سنگین ہو گیا ہے، اور قیمتیں 30 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہیں۔ فلور ملز اور چکی مالکان قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار گندم کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کو قرار دے رہے ہیں، جبکہ شہری ریلیف کے منتظر ہیں۔

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 69 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، صارفین کو 23 ارب روپے ریلیف ملنے کا امکان۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے لیے حکومت نے 30 ارب 21 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ منظور کیا ہے۔ اثاثوں کی فروخت، ملازمین کے لیے سیورنس پیکیج اور واجبات کی ادائیگی کے اقدامات شامل ہیں۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ بڑھ گیا۔