
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی، کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید دباؤ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہوگئی، کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہوگئی، کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

چین نے 2026 کے دوران کھپت میں اضافے، ڈیجیٹل و ماحول دوست تجارت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت بظاہر برقرار ہے مگر سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو کے باوجود اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں نے بھی شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔

چمن میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اور بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایک ہفتے کے دوران 100 کلو آٹے کی بوری 2500 روپے مہنگی ہو گئی۔ پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے انڈونیشیا کے نائب وزیر تجارت کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے جکارتہ میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد، معدنیات، ادویہ سازی، کاسمیٹکس اور زرعی برآمدات میں تعاون کی تجاویز پیش کیں۔

ایس ایس جی سی نے کراچی میں صنعتی صارفین کے لیے 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی نئی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ہفتے آٹے، چکن اور ایل پی جی سمیت 21 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ آلو اور پیاز سمیت 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رمضان پیکج ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال بھی مستحق خاندانوں کو شفاف طریقے سے امدادی رقوم کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور تجارتی نمائشوں میں شرکت بڑھانے پر اتفاق، ٹی ڈی اے پی میں اہم ملاقات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا، پہلے ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 883 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 84 ہزار 659 پوائنٹس پر بند ہوا۔