
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، مقدمات اور صحت پر گفتگو
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 45 منٹ طویل ملاقات ہوئی، جس میں صحت اور زیرِ سماعت مقدمات پر گفتگو کی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 45 منٹ طویل ملاقات ہوئی، جس میں صحت اور زیرِ سماعت مقدمات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا کوئی ٹاسک نہیں دیا، تاہم وہ صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ضم اضلاع کے بقایاجات، وفاقی واجبات، امن و امان، کرپشن کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بھی تفصیلی موقف اختیار کیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں یوٹیوبر عادل راجا، صحافی وجاہت سعید خان، صابر شاکر، شاہین صہبائی، اینکر حیدر رضا مہدی، تجزیہ کار معید پیرزادہ اور سابق فوجی افسر اکبر حسین کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی، پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے اور مجرمانہ سازش کے الزامات میں دو، دو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔

پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی الیکشن میں 11 امیدواروں میں سے 9 دستبردار ہو گئے، مسلم لیگ ن کے اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ کامیابی کے قریب۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 9 جنوری کو کراچی اور سندھ کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق وہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام لے کر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کو پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یاسمین راشد ٹریبونل فیصلہ چیلنج — ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 کیس میں ٹریبونل فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کی ہدایت دے دی، وکیل کے مطابق مصدقہ کاپی ملتے ہی پٹیشن فوری جمع کرائی جائے گی۔

فیض حمید عمران خان کیس سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید، وکیل کا کہنا ہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی مقدمے میں سرکاری گواہ نہیں بن رہے۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی چیلنج درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کر دی۔ فیصلے کے مطابق نواز شریف کے حق میں جاری ہونے والا کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 2025 گزر گیا لیکن حالات نہیں بدلے، ملاقات کی اجازت نہ ملنا افسوسناک ہے۔

پنجاب بلدیاتی الیکشن 2026 کے لیے پنجاب حکومت نے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہوگا۔ نئی حدود بندی مکمل ہونے کے بعد جنوری-فروری میں یونین کونسلز کا اعلان متوقع ہے۔