امریکی صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع

صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین پہنچنے پر استقبال
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

امریکی صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، شی جن پنگ سے اہم ملاقات متوقع، ہمراہ ایلون مسک اور بیٹے ایرک ٹرمپ بھی موجود

بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بیجنگ آمد پر چینی نائب صدر، واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر اور بیجنگ میں امریکی سفیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ تقریب میں تین سو چینی نوجوان، فوجی اعزازی گارڈ اور ملٹری بینڈ بھی شریک تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین ان کے ہمراہ ایلون مسک اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ بھی چین پہنچے ہیں۔

نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں پر پاکستان کا ردعمل
دفتر خارجہ نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے کل اہم ملاقات متوقع ہے جس میں دو بڑی عالمی معیشتوں کے درمیان تعلقات سمیت اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایران جنگ، تائیوان کی صورتحال، باہمی تجارت، ٹیرف پالیسی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف حساس موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

سن 2017 کے بعد صدر ٹرمپ کا یہ پہلا دورہ چین ہے جسے عالمی سفارتی حلقے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات تعلقات میں بہتری کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے جبکہ عالمی امن، تجارت اور ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]