داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کےلیے پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر، فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، ادارہ جاتی تعاون، جدید پولیسنگ طریقۂ کار اپنانے اور عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت پر زور
اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس داخلی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ امن و امان کا قیام ایک مقدس ذمہ داری ہے اور اس مشن میں مسلح افواج پاکستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔

نیشنل پولیس اکیڈمی پہنچنے پر کمانڈنٹ اکیڈمی نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ایک چاق و چوبند پولیس دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اور امن و امان، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے پیچیدہ چیلنجز کے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کے دوران آرمی چیف کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لا انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ (SHIELD) سمیت پولیس کی جدید تربیتی سرگرمیوں، استعدادِ کار میں اضافے اور جدیدیت سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ASPs) سے بھی ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے۔ انہوں نے ادارہ جاتی تعاون، جدید پولیسنگ طریقۂ کار اپنانے اور عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے، پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے اور موجودہ سلامتی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری ادارہ جاتی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے دورے میں پولیس کو داخلی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔#فیلڈ_مارشل_عاصم_منیر #نیشنل_پولیس_اکیڈمی #پاک_فوج #داخلی_سلامتی #آئی_ایس_پی_آر#AsimMunir #PakistanArmy #NationalPoliceAcademy #InternalSecurity #ispr pic.twitter.com/HWZOrW4qfj
— Raees ul Akhbar (@raeesulakhbar1) January 20, 2026
One Response