جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک چین دفاعی تعاون کو سراہا

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک چین دفاعی تعاون کو سراہا

راولپنڈی: جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے 99ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ مہمانِ خصوصی تھے جبکہ چینی دفاعی اتاشی، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے چین کی مسلح افواج کی قومی دفاع، معاشی ترقی اور عالمی امن کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ایک منفرد، لازوال اور آزمودہ تعلق ہے، جو ہر علاقائی اور عالمی چیلنج کے دوران مزید مضبوط ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک جبکہ میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی باہمی اعتماد، غیرمتزلزل تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر مبنی حقیقی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب کے دوران پاک چین دفاعی تعلقات، عسکری تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے تقریب کی میزبانی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ اپنی سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سلامتی، تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون آئندہ برسوں میں مزید مستحکم ہوگا۔

پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون کو دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون تصور کیا جاتا ہے، جبکہ دونوں ممالک مختلف مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی منصوبوں اور علاقائی سلامتی کے معاملات میں مسلسل تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب کہاں منعقد ہوئی؟

جواب: تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جہاں چینی سفیر اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

سوال 2: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کیا کہا؟

جواب: انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی باہمی اعتماد، غیرمتزلزل تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے حقیقی شراکت دار ہیں اور پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط رہی ہے۔

سوال 3: پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں یومِ تاسیس کی تقریب کے مہمانِ خصوصی کون تھے؟

جواب: پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

سوال 4: چینی سفیر نے اپنے خطاب میں کیا کہا؟

جواب: چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں