شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک افسر میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 خوارج مارے گئے۔

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ
ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پولیس وین پر حملے کے بعد سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے میانوالی سے تعلق رکھنے والے میجر حافظ احسان الٰہی شہید نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ وطن کے دفاع میں بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: آپریشن کہاں کیا گیا؟

جواب: آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کیا گیا۔

سوال 2: آپریشن میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟

جواب: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 خوارج کو ہلاک کیا۔

سوال 3: آپریشن کے دوران کون شہید ہوا؟

جواب: فائرنگ کے تبادلے میں میانوالی سے تعلق رکھنے والے میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

سوال 4: کیا علاقے میں مزید کارروائیاں جاری ہیں؟

جواب: جی ہاں، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں