اسلام آباد میں یادگارِ فتح کا شاندار افتتاح، صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ یادگار میں جدید پروجیکشن میپنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی اور ماڈل جارجینا روڈریگز سے پرتگال میں سول تقریب کے دوران شادی کرلی۔ دونوں گزشتہ 10 سال سے ایک ساتھ تھے۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، جبکہ یورپ کے مختلف علاقوں سمیت دنیا کے کئی حصوں میں اس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
کراچی میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپہ، 75 کروڑ کا سامان برآمد

ایف بی آر نے کراچی کے ضلع ملیر میں غیر قانونی سگریٹ مینوفیکچرنگ یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری، سگریٹ، تمباکو اور پیکنگ سامان قبضے میں لے لیا۔
محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا،ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے بھی آگاہ کیا۔
مریم نواز سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، سکیورٹی اور اے آئی تعاون پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کے درمیان ملاقات میں سکیورٹی، اے آئی، ڈیجیٹل اثاثوں، توانائی، ماحولیات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2,400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
نادیہ افغان کا جانوروں پر تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ

پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے آوارہ جانوروں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ صرف جانوروں کا نہیں بلکہ معاشرے میں کمزور طبقات کے خلاف تشدد اور احتساب کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ایل اے 17 باغ کی نشست جیت لی

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے ایل اے 17 باغ سے کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے 33 ہزار 252 ووٹ حاصل کیے۔
کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا 3 سالہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ :وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا 3 سالہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔