باب المندب میں حوثی حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3 ملاح جاں بحق

باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملے کی اطلاعات، 2 پاکستانی اور ایک انڈونیشی ملاح جاں بحق ہونے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آگئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف اٹھا لیا، تقریب میں عدالت کے ججز اور بار نمائندگان نے شرکت کی۔
پی ایم ڈی سی: لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی

پی ایم ڈی سی نے لائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کو الرٹ جاری کردیا، 6 ماہ میں تجدید نہ کرانے پر لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، مذاکرات ناکام

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، جس کے باعث اشیائے خورونوش کی سپلائی اور قیمتوں پر اثرات کا خدشہ ہے۔
میلان ایئرپورٹ پر گاڑی طیارے سے ٹکرا گئی

میلان ایئرپورٹ پر فیاٹ پانڈا بے قابو ہو کر نجی طیارے سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد فضائی آپریشن 30 منٹ متاثر رہا، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
مگ-29 لڑاکا طیارہ تباہ، یوکرینی پائلٹ محفوظ

مگ-29 لڑاکا طیارہ اودیسا ریجن میں جنگی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، طیارے میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے جان بچالی۔
رونالڈو کی شادی کی افواہ، ہزاروں مداح چرچ پہنچ گئے؛ دلہا کوئی اور نکلا

کرسٹیانو رونالڈو کی جارجینا روڈریگز سے شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح فنچل کیتھیڈرل کے باہر جمع ہوگئے، کئی گھنٹے انتظار کے بعد معلوم ہوا کہ شادی کسی اور پرتگالی جوڑے کی تھی۔
نیشنل چیمپئنز کپ کا میدان کل سے سجے گا، شاہین، شاداب، صائم اور صاحبزادہ فرحان آمنے سامنے

ال بتال پریزنٹس یونیورسٹی آف لاہور نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کا آغاز 11 اگست سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان چار ٹیموں کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں KSE-100 انڈیکس 119 پوائنٹس کمی سے 181,310 کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ KSE-100 انڈیکس 119.74 پوائنٹس یا 0.07 فیصد کمی سے 181,310.28 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز تقرری کی سمری زیرِ التوا رکھنے پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کی طویل عرصے سے زیرِ التوا سمری پر وفاقی حکومت اور وزارت قانون سے رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے سمری کو غیر معینہ مدت تک زیرِ التوا رکھنے کے نتائج بھی پوچھ لیے۔