کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 11 ارب روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس کرسٹل برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دو کامیاب آپریشنز میں 11 ارب روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس کرسٹل برآمد کر لی۔ کارروائی انٹیلی جنس بیورو اور دیگر اداروں کے تعاون سے کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی طبی معائنہ: اے ٹی سی راولپنڈی نے درخواست منظور کرلی

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق دائر درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے کل جواب طلب کرلیا۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا 169 رنز کا ہدف

پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کر کے آسٹریلیا کو 169 رنز کا ہدف دے دیا، صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
طبی معائنے کے لیے عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا،آنکھوں کے اسپیشلسٹس کا معائنہ تقریباً 20 منٹ پر مشتمل تھا :عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماہرین نے معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل واپس بھیج دیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ابتدائی تیزی کے بعد شدید مندی چھا گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ، اسٹیڈفاسٹ ریزولو مشق کا مشاہدہ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ شدت کی فیلڈ مشق ’’اسٹیڈفاسٹ ریزولو‘‘ کا مشاہدہ کیا اور ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح متوقع

جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ اثاثوں کی جانب بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 264 ڈالر فی اونس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونا 25 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم تیاری سمجھی جا رہی ہے۔
پاکستان بورڈ آف پیس کا حصہ تو ہے مگر ابراہام معاہدے سے کوئی تعلق نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے۔ پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی، تعمیر نو اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے نیک نیتی سے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، تاہم پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔
پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج، قذافی اسٹیڈیم میں بڑا مقابلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، میچ کے لیے لاہور پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔