افغانستان کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ، غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے : سراج الدین حقانی

سراج الدین حقانی کا پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام، مذاکرات کے دروازے کھلے

افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں اور غلط فہمیوں کے حل کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم پاکستان سرحد پار دہشت گردی پر شدید تحفظات رکھتا ہے۔

چین کا لانگ مارچ-8 اے راکٹ انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو لے کر خلا میں روانہ

چین کا لانگ مارچ-8 اے راکٹ لانچ

چین نے اپنے جدید لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے ایک اور گروپ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ یہ لانچ جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان کے کمرشل اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے کی گئی، جہاں راکٹ نے نچلے مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 17ویں گروپ کو مقررہ مدار میں کامیابی سے پہنچا دیا، جو چین کے خلائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

برطانیہ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شدید احتجاج، قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈی مارش

برطانیہ میں پاکستان مخالف سرگرمی، پاکستان کے شدید تحفظات

پاکستان نے برطانیہ میں پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈی مارش کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی سرزمین سے پاکستان کی سول و عسکری قیادت کے خلاف دھمکی آمیز بیانات اور بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر احتجاج ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف برطانوی قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت، سیاسی رنگ نہ دینے کی اپیل

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام کے دوران اچانک خلل پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ گھریلو نوعیت کا تھا اور اسے غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ ان کے مطابق وہ کچھ ہی دیر بعد دوبارہ پروگرام میں شامل ہو گئے تھے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:16 AM
طلوع آفتاب05:42 AM
ظہر12:08 PM
عصر03:44 PM
مغرب06:33 PM
عشاء07:59 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6