پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان ، 2روزہ سرکاری دورے میں 15 معاہدوں پر دستخط

پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان خشکی میں گھِرے ہوئے ملک کرغزستان کو کراچی، بن قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی و عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں کرغز صدر سادِر ژاپاروف کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا، جو گزشتہ 20 برس میں کسی کرغیز صدر کا پہلا دورۂ پاکستان ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی تفصیلی اور نتیجہ خیز بات چیت میں سیاسی، تجارتی، توانائی، زرعی، دفاعی، ثقافتی، آئی ٹی اور رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات، پاک کرغیزستان روابط مزید مضبوط

ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات

ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان کے صدر سادِر ژاپاروف سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو ہر شعبے میں مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کرغز صدر گزشتہ روز اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جو 20 سال بعد کسی کرغیز صدر کا پہلا دورہ ہے۔

جی ایچ کیو آرمی چیف کی رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر اور بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے ملاقاتیں

جی ایچ کیو آرمی چیف سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر اور بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقاتیں

چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جی ایچ کیو میں رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی سے ملاقات میں تربیت، انٹیلی جنس شیئرنگ اور صلاحیت سازی میں مزید شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔

پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات، شفاف عمل اور لائیو بِڈنگ کا اعلان

پی آئی اے نجکاری کے متعلق کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفافیت کے ساتھ ہوگی اور بِڈنگ کا عمل 23 دسمبر کو ملک بھر میں تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے، عالمی پروازوں کی بحالی اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی حکومتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے دوبارہ ’گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد‘ کا اعزاز حاصل کرے گا۔

کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کا عزم

کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ

کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

تیل کمپنیوں کے مطالبات شدت اختیار کرگئے، پیٹرول پمپس منافع اضافہ کا امکان بڑھ گیا

پیٹرول پمپس منافع اضافہ سے متعلق اوگرا کی نئی تجویز کی تصویر

اوگرا نے تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کے لیے پیٹرول پمپس منافع اضافہ کی تجویز حکومت کو بھجوا دی ہے جس پر آج اہم اجلاس ہوگا۔ مارجن میں اضافہ صارفین کے لیے نئی مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ کاروباری حلقے اسے ضروری قرار دے رہے ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:17 AM
طلوع آفتاب05:43 AM
ظہر12:07 PM
عصر03:44 PM
مغرب06:32 PM
عشاء07:58 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6