پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی — سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار اور ڈالر کی قیمت میں کمی کی تازہ صورتحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی رہی اور 100 انڈیکس 480 پوائنٹس اضافے سے 162,464 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 280.60 روپے پر آگیا۔

اڈیالہ جیل سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ چلانے کی تردید، سپرنٹنڈنٹ کا اہم جواب عدالت میں جمع

اڈیالہ جیل عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ چلانے کی تردید

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ نہیں ہو رہا۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق عمران خان جیل میں سخت نگرانی میں ہیں اور موبائل سمیت کسی بھی ممنوعہ چیز کی اجازت نہیں۔ جیل رولز کے مطابق صرف فیملی اور وکلا کے ساتھ ملاقاتیں ممکن ہیں، جبکہ سیاسی ہدایات سے معاشرتی تشدد کے خطرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس بنیاد پرسیکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب آپریشن

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کامیاب آپریشن (آئی بی او) کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی اس اطلاع پر کی گئی کہ بھارتی پراکسی خوارج علاقے میں موجود ہیں۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ڈھاکہ میں ایچ ای سی کے تعاون سے پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کا کامیاب انعقاد، 500 اسکالرشپ کا وعدہ

ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کا ایک منظر جہاں طلباء کی بڑی تعداد بوتھ کا دورہ

پاکستان ہائی کمیشن اور ایچ ای سی نے ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کی میزبانی کی، جو پاک بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا حصہ ہے۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی طلباء کے لیے 500 اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا، اور یہ ایکسپو دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد ہوگا۔

پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، وزیراعظم اور سعودی عسکری قیادت کی اہم ملاقات

وزیراعظم اور سعودی عسکری قیادت کی اہم ملاقات

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:17 AM
طلوع آفتاب05:43 AM
ظہر12:07 PM
عصر03:44 PM
مغرب06:32 PM
عشاء07:58 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6