ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور آبنائے ہرمز کے قریب بعض ایرانی جزائر پر قبضے کے ممکنہ آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔
مولانا فضل الرحمان کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مہلت کی اپیل

مولانا فضل الرحمان نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال کسی نئے اقدام سے گریز کرے اور مذاکراتی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے چند روز کی مہلت دے۔
ایران کا جے ڈی وینس کو وٹکوف اور کشنر مذاکرات سے مالی فائدہ اٹھا نےسےخبردار

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے نجی طور پر جے ڈی وینس کو خبردار کیا تھا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر مذاکراتی عمل سے مالی فائدہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو ایرانی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
ریاض گیس سلینڈر دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق

ریاض گیس سلینڈر دھماکا کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ خاندانوں کی معاونت اور قانونی کارروائی کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔
امریکا ایران کشیدگی کے اثرات، کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ڈیلرز نے محدود سپلائی کا دعویٰ کیا ہے
ایم ٹیگ اضافی ٹول ٹیکس کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت مواصلات سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت مواصلات اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
آبنائے ہرمز کا متبادل تیار، متحدہ عرب امارات نے فجیرہ میں نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا

متحدہ عرب امارات نے فجیرہ میں نئی بندرگاہ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ جبل علی پورٹ پر انحصار کم ہو اور آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر بحری تجارت کو محفوظ اور متبادل راستہ فراہم کیا جا سکے۔
کشمیر کا فیصلہ کشمیری کریں گے، بندوق سے آئینی تبدیلی نہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے، تاہم بندوق، تشدد یا دھرنوں کے ذریعے آئین میں تبدیلی قبول نہیں کی جا سکتی۔
سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا، جس کے باعث چند لمحوں کے لیے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ یہ منفرد فلکیاتی موقع دنیا بھر کے مسلمانوں کو بغیر قطب نما کے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے میں مدد دے گا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ترمیمی بل 2026 منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا، جبکہ اجلاس میں پی آئی اے نجکاری، روزویلٹ ہوٹل اور پاکستان ری انشورنس کمپنی پر بھی اہم بریفنگ دی گئی۔