فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب: جنگیں سیاسی نعروں سے نہیں ایمان، اتحاد اور تنظیم سے جیتی جاتی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں گریجویٹنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی، ہائبرڈ جنگ، دہشت گردی اور جدید عسکری چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے این-25 شاہراہ پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے جبکہ کارروائی کے دوران 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی، فی تولہ 4,700 روپے سستا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج فی تولہ سونا مزید 4,700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے تک آ گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔
بلوچستان حملے: بھارت ملوث، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا دعویٰ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے پیچھے بھارت ہے، جسے پاکستان کی خوشحالی قبول نہیں۔ گزشتہ چار روز میں دہشت گردی کے تین واقعات میں 54 دہشت گرد ہلاک جبکہ 42 افراد جان سے گئے۔
ٹرمپ کا بڑا اعلان: ایران سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا، ایم او یو ختم ہو چکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مزید کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے اور ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان ایم او یو بھی ختم ہو چکا ہے۔ ان کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاسکو ختم کرنے کی منظوری، وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو دسمبر تک ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ملازمین کے لیے 4 ارب 18 کروڑ روپے کے پیکیج، گندم ذخائر کی نیلامی اور ادارے کی بندش سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز میں جدید امتحانی نظام اور ای مارکنگ نافذ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے تمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ، ڈیجیٹل امتحانی نظام، آئی ٹی ٹریننگ اور جدید آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، 5 افراد سوار تھے

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتا ہوگیا۔ کمپنی کے مطابق طیارے میں پائلٹ سمیت پانچ افراد سوار تھے جبکہ سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کورکمانڈرز کانفرنس 276: خودمختاری، قومی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف عزم

کورکمانڈرز کانفرنس 276 میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں، جدید دفاعی حکمت عملی، کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور علاقائی استحکام پر اہم فیصلوں اور قومی عزم کا اظہار کیا گیا۔
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ دورانِ پرواز لاپتا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ KTA1732 دورانِ پرواز لاپتا ہوگیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔