اوگرا روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کرے گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

اوگرا کاروزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اوگرا روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کرے گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اوگرا (OGRA) روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین اور نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین روزانہ کیا جائے گا، جبکہ قیمت مقرر کرنے کے لیے گزشتہ سات روز کی اوسط عالمی قیمت کو بینچ مارک بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کے نظام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں شفافیت لانا ہے تاکہ عوام کو واضح طور پر معلوم ہو سکے کہ قیمت کس بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔

وزیرِ پیٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے مطابق اوگرا حکومت سے پیشگی منظوری کے بغیر روزانہ قیمتوں کا تعین کرے گی اور اپنی ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت مرحلہ وار پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیشن کی جانب لے جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ کو زیادہ مسابقتی اور شفاف بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کے نظام کے تحت عوام پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ملک میں ڈیڑھ سے دو ماہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، لہٰذا سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد عالمی قیمتوں کے مطابق شفاف، مؤثر اور بروقت قیمتوں کا نظام نافذ کرنا ہے، جس سے صارفین اور پیٹرولیم مارکیٹ دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 
READ MORE FAQS”

اوگرا اب پیٹرول کی قیمت کب مقرر کرے گی؟

اوگرا روزانہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔

نئی قیمت کس بنیاد پر مقرر ہوگی؟

قیمتوں کا بینچ مارک گزشتہ سات روز کی اوسط عالمی قیمت ہوگی۔

کیا حکومت روزانہ قیمتوں کی منظوری دے گی؟

نہیں، وفاقی وزیر کے مطابق اوگرا حکومت سے پیشگی منظوری کے بغیر روزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

کیا ملک میں پیٹرول کی قلت کا خطرہ ہے؟

حکومت کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

نئے نظام کا مقصد کیا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں شفافیت، بروقت ردعمل اور عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں کا نفاذ یقینی بنانا اس نظام کا بنیادی مقصد ہے۔

متعلقہ خبریں