پاکستان کا 15 رکنی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ فائنل، بابراعظم شامل، رضوان اور حارث رؤف باہر

پاکستان کا 15 رکنی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ فائنل، بابراعظم شامل
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان کا 15 رکنی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ فائنل، بابراعظم شامل، رضوان اور حارث رؤف باہر، خواجہ نافع کو پہلی مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ محمد رضوان اور حارث رؤف کو اس بار اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ نافع کو پہلی مرتبہ پاکستان کا 15 رکنی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جو قومی ٹیم کے لیے ایک اہم فیصلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

ممکنہ اسکواڈ کی تفصیلات

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کی تیاریوں کے دوران
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستان کی تیاریاں روک دی گئیں

ذرائع کے مطابق پاکستان کا 15 رکنی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہوں گے:

بیٹنگ لائن میں
سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان

آل راؤنڈرز میں
شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز

اسپن بولنگ میں
ابرار احمد

فاسٹ بولنگ اٹیک میں
شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، عثمان طارق، سلمان مرزا

ذرائع کے مطابق عثمان طارق اور سلمان مرزا کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وسیم جونیئر، عبدالصمد اور حسن علی کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق پاکستان کا 15 رکنی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں اور تجربہ کار کرکٹرز کا امتزاج رکھا گیا ہے، تاکہ ورلڈکپ میں متوازن اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]