وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا،سینٹر میں نادرا، دفتر خارجہ، پولیس، ایف بی آر سمیت دیگر اہم سرکاری اداروں کی سہولیات دستیاب

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت تلے متعدد سرکاری اداروں کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

صدر مملکت اور شاہ بحرین کے درمیان ملاقات، اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا
صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز پیش کیا جا رہا ہے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں پہلا آسان خدمت سینٹر قائم ہو گیا ہے، جہاں عوام کو سرکاری امور کے لیے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں نادرا، دفتر خارجہ، پولیس، ایف بی آر سمیت دیگر اہم سرکاری اداروں کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آسان خدمت سینٹر عوام کے لیے بے پناہ آسانیاں پیدا کرے گا اور سرکاری نظام میں شفافیت، رفتار اور سہولت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام دوست اصلاحات کے ذریعے بیوروکریسی کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کے بعد مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں کے شہری بھی جدید سرکاری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ باکو کے دوران انہوں نے اسی طرز کا ایک کامیاب ماڈل دیکھا تھا، جسے پاکستان میں اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے مطابق آسان خدمت سینٹر کے عملے کو آذربائیجان کے ماسٹر ٹرینرز نے تربیت فراہم کی ہے تاکہ خدمات کا معیار عالمی معیار کے مطابق ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو ڈیجیٹل گورننس اور شہری سہولتوں کے نئے دور میں داخل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور آنے والے وقت میں ایسے مزید مراکز ملک بھر میں قائم کیے جائیں گے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]