پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، پیٹرول 6 روپے اور ڈیزل 19 روپے مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول پر لیوی 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کم کر دی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے صفر تھی۔
اوگرا اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
حکام کے مطابق ملک میں پیٹرول کا 28 دن اور ڈیزل کا 34 دن کا ذخیرہ موجود ہے، جس کے باعث ایندھن کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو رہی ہیں، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور دیگر شعبوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔
Govt increases petrol price by Rs 6.51 per litre
Oil prices have surged in recent days but the Govt seems to have cushioned the increase pic.twitter.com/eddDfBpYBs
— omar r quraishi (@omar_quraishi) April 30, 2026