وزیراعظم کی منظوری: پی ایس ایل پلے آف میچز شائقین کے ساتھ اسٹیڈیم میں ہوں گے

پی ایس ایل پلے آف میچز شائقین کے ساتھ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم کی منظوری: پی ایس ایل پلے آف میچز شائقین کے ساتھ اسٹیڈیم میں ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز شائقین کے ساتھ اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد کرکٹ فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایشیائی ممالک کے عسکری اخراجات میں اضافہ 2025 رپورٹ
ایشیائی ممالک کے بڑھتے ہوئے عسکری اخراجات عالمی سلامتی کیلئے اہم اشارہ

محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں اس اہم فیصلے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر شائقینِ کرکٹ کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

محسن نقوی نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں تاکہ قومی کفایت شعاری مہم میں بھرپور تعاون کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ایس ایل پلے آف میچز میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ اب سب کی نظریں سنسنی خیز مقابلوں پر مرکوز ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف اسٹیڈیمز کا ماحول مزید پرجوش ہوگا بلکہ پی ایس ایل کی مقبولیت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]