وزیراعظم کا پاک نیول اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب: عالمی تجارت کیلئے سمندری گزرگاہوں پر آزادانہ نقل و حرکت ناگزیر ہے
کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے فروغ اور عالمی معیشت کے استحکام کے لیے اہم سمندری گزرگاہوں پر بلا رکاوٹ آزادانہ نقل و حرکت ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی صورتحال نے ثابت کر دیا ہے کہ بحری سلامتی عالمی تجارت اور بین الاقوامی تجارتی راستوں کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور اس مفاہمت کی یادداشت میں دوست ممالک کے تعاون کو بھی سراہا جانا چاہیے۔
وزیراعظم کا پاک نیول اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شب و روز انتھک محنت کی، جس کے باعث پاکستان کو دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
وزیراعظم کا پاک نیول اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کہا کہ سمندری راستوں پر آزادانہ اور بلا روک ٹوک نقل و حرکت اب صرف سہولت نہیں بلکہ عالمی معیشت اور بین الاقوامی تجارت کی ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی بحری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور محفوظ سمندری تجارت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ کراچی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے. گورنر سندھ نہال ہاشمی وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم کا پی این ایس قاسم پہنچنے پر استقبال کیا.
وزیرِ اعظم پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر، کراچی میں… pic.twitter.com/ADm1Fi8LOn
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 27, 2026






