روس کا یوکرین کے شہر دنیپرو پر میزائل حملہ، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

روس کا یوکرین کے شہر دنیپرو پر میزائل حملہ 3 افراد ہلاک
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

روس کا یوکرین کے شہر دنیپرو پر میزائل حملہ، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ، ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کل ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات بھی کریں گے

یوکرین میں جاری جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، روس نے دنیپرو شہر پر میزائل حملہ کرتے ہوئے کم از کم 3 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا۔ یوکرین حکام کے مطابق میزائل ایک رہائشی علاقے کے نزدیک گرا، جس سے عمارتوں اور شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

سڈنی طیارہ حادثہ - دو لائٹ طیاروں کی ہوائی ٹکراؤ اور تباہ شدہ طیارہ
سڈنی طیارہ حادثہ: ایک پائلٹ ہلاک!
فضائی کرتب کی مشق میں سانحہ

ایمرجنسی سروسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرین کے شہر دنیپرو پر میزائل حملہ کے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

دوسری جانب یوکرین میں جنگ بندی کے امکانات کے حوالے سے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کل ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما یوکرین جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے فارمولے سمیت اہم نکات پر بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ روس کا یوکرین کے شہر دنیپرو پر میزائل حملہ سے دو روز قبل بھی کیف ایک روسی ڈرون اور میزائل حملے کی زد میں آیا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور تقریباً دو درجن زخمی ہوئے تھے۔ یوکرین کی دفاعی فورسز کے مطابق حالیہ ہفتوں میں روسی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]