شامی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر اتفاق
شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں، افغانستان اور جنوبی ایشیا و مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ شامی وزیر خارجہ نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ دونوں ممالک نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں شامی وزیر خارجہ نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر پاکستان شام مشترکہ کاروباری کونسل کے قیام کی تجویز بھی سامنے آئی جبکہ ترجیحی شعبوں کی نشاندہی اور عملی اقتصادی روڈمیپ تیار کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
READ MORE FAQS
شامی وزیرخارجہ نے اسحاق ڈار سے کب ملاقات کی؟
شامی وزیرخارجہ اسعد حسن الشیبانی نے پاکستان کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں کن اہم امور پر بات ہوئی؟
مذاکرات میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں، افغانستان، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نے شام کے بارے میں کیا مؤقف اختیار کیا؟
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
شامی وزیرخارجہ نے پاکستان کے کردار کو کیسے سراہا؟
انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔








