شہباز شریف کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی انطالیہ میں ملاقات

شہباز شریف کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ پر اتفاق

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، علاقائی کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے فروغ اور پاکستان و ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان یہ ملاقات انطالیہ میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (UNFCCC) کے تحت کوپ 31 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب، پاکستان کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم
وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 31 کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک سے موسمیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف کی ترک صدر اردوان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے علاقائی ممالک، بالخصوص معاہدہ مکہ کے رکن ممالک کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے تعمیری کردار اور ان سفارتی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم نے سفارتی کوششوں کے دوران ترکیہ کی مسلسل حمایت اور قریبی رابطہ کاری پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف کی ترک صدر اردوان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریقین کی جانب سے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے قومی مفاد کے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات کہاں ہوئی؟

جواب: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ترکیہ کے شہر انطالیہ میں COP31 کے موقع پر ہوئی۔

سوال 2: شہباز شریف اور اردوان کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

جواب: ملاقات میں علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوال 3: اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اردوان نے کیا کہا؟

جواب: ترک صدر اردوان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط تک پہنچنے میں پاکستان کے تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔

سوال 4: پاکستان اور ترکیہ نے امن کے حوالے سے کیا عزم ظاہر کیا؟

جواب: دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریقین کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:11 AM
طلوع آفتاب06:37 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:46 PM
مغرب05:07 PM
عشاء06:33 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6