آئی سی سی کا بڑا فیصلہ: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ شامل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ شامل، خط باضابطہ طور پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے یہ بڑا قدم اٹھایا۔ چند روز قبل آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو معاملات حل کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت نہ کھیلنے کا فیصلہ
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ہفتے کی صبح آئی سی سی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ بنگلادیش کے مطالبات آئی سی سی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے اور بنگلادیش بورڈ آئی سی سی فیصلوں پر عمل درآمد میں ناکام رہا۔

اسی بنیاد پر آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ خط باضابطہ طور پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کیا گیا، جو آئی سی سی بورڈ کے رکن ہیں۔

آئی سی سی نے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو بھی باضابطہ دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے، تاہم اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو یہ موقع ماضی کے آئی سی سی ایونٹس میں شاندار کارکردگی اور موجودہ عالمی درجہ بندی (14ویں نمبر) کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر رہا تھا، جبکہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]