ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ہنگو میں خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
ہنگو سیکیورٹی فورسز آپریشن: 8 خوارج ہلاک، کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 6 جوان شہید

ہنگو سیکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران قافلے اور خوارج کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج جہنم واصل ہو گئے، جبکہ کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 2 افسران اور 6 جوان وطن کی مٹی پر قربان ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر نے ’’منزل پاکستان‘‘ نغمہ جاری کر دیا

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے ’’منزل پاکستان‘‘ کے نام سے نیا قومی نغمہ جاری کردیا، جس میں شہدا کی لازوال قربانیوں، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا دورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ تیاری کا مشاہدہ کیا۔
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز نے 36 گھنٹے کی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر: سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوان مثبت کردار ادا کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں نوجوانوں کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف مثبت اور بامعنی کردار ضروری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کےطلبہ سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور ان سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون 2026، ڈیزاسٹر لینس 2026 اور ہنگامی ردعمل کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 5 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 32 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشترکہ کارروائیوں میں 32 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ خیبر میں 24 جبکہ نوشکی میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔