ٹیلی کام بل: کسی کی زمین یا جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، شزا فاطمہ

ٹیلی کام بل پر شزا فاطمہ کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے واضح کیا ہے کہ ٹیلی کام بل کے تحت کسی کی ذاتی زمین یا جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نجی پراپرٹی پر فائبر بچھانے کے لیے مالک کی اجازت لازمی ہوگی۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ مکالمہ، قومی اسمبلی میں خوشگوار ماحول

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا مکالمہ قومی اسمبلی میں

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف خود چل کر مولانا فضل الرحمان کی نشست پر پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا کے ساتھ ہونے والی نجی باتیں راز رہیں گی اور قبر تک جائیں گی۔

قومی اسمبلی بجٹ منظوری 2026-27: اربوں و کھربوں روپے کے مطالباتِ زر منظور، مختلف وزارتوں کے فنڈز کی منظوری جاری

قومی اسمبلی بجٹ منظوری 2026-27 اجلاس میں مالی مطالبات کی منظوری

قومی اسمبلی میں بجٹ 2026-27 کی منظوری کا عمل جاری ہے، جس کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے اربوں اور کھربوں روپے کے مطالباتِ زر منظور کیے جا رہے ہیں، جن میں دفاع، ریلوے، تعلیم اور مواصلات کے بڑے فنڈز شامل ہیں۔

اسد قیصر کے گھر آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی ہوتی رہی: خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا اعتراف، قانون سازی میںآئی ایس آئی افسران شامل ہوتے تھے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت مختلف قوانین پر کام کے دوران اسد قیصر کے گھر آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں مشاورت اور قانون سازی کی جاتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے یہ حقیقت بیان کر رہے ہیں۔

اپوزیشن ہمارے بھائی ہیں، آئیں بیٹھیں، بات چیت کیلئے تیار ہوں: وزیراعظم کی اپوزیشن کو میثاق جمہوریت کی دعوت

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف ان کے بھائی ہیں اور وہ بطور وزیراعظم ہر وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے حقوق، صوبائی خودمختاری، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور پاک فوج کی قربانیوں پر بھی اظہار خیال کیا۔

18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 2026-27 پیش، تنخواہوں، پنشن 7 فیصد اضافہ اور ٹیکس میں ریلیف

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2026-27 کے لیے 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت میں اضافے، دفاع، ترقیاتی منصوبوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کی تجاویز شامل ہیں۔

بلاول بھٹو کا بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ، گلگت بلتستان کا الیکشن کسی صورت چھیننے نہیں دیا جائے گا

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پارلیمانی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور پارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے، تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مکمل طور پر اجلاس سے باہر نہیں ہو رہی۔