مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ جائز مطالبہ ہے، معاملہ اسمبلی میں زیر بحث آنا چاہیے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور مہاجرین کی نشستوں سے متعلق بیان

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے اور ان کا خاتمہ کوئی شکوہ نہیں بلکہ ایک جائز آئینی مطالبہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 12 مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے

آزاد کشمیر: وزیراعظم انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب

آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ لے کر نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ قرارداد کے خلاف صرف دو ووٹ ڈالے گئے جبکہ سیاسی جوڑ توڑ اور فارورڈ بلاک کی شمولیت نے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط بنادی۔

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد جمع کرادی، فیصل ممتاز راٹھور امیدوار نامزد

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد جمع اور فیصل ممتاز راٹھور کی نامزدگی

آزاد جموں و کشمیر میں بڑا سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے، جہاں پیپلز پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے اور فیصل ممتاز راٹھور کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔ تحریک ایوان میں پیش کردی گئی ہے اور چند دنوں میں ووٹنگ متوقع ہے۔ اگر تحریک کامیاب ہوئی تو آزاد کشمیر میں حکومت تبدیل ہو جائے گی، جبکہ پیپلز پارٹی قیادت اسے سیاسی استحکام کی جانب اہم قدم قرار دے رہی ہے۔