ن لیگ نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے منصب کیلئے نامزد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح، جاتی امرا میں تقریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح جاتی امرا میں ہوگیا، تقریب میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ایجنڈا آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام دے دیا

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو صحت، تعلیم، صفائی اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام دے دیا، وعدوں پر تیز عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی۔
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اہم سیاسی معاملات، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد پر مشاورت کی گئی۔
نواز شریف کا بھاٹی گیٹ دورہ، حضرت علی ہجویری انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

نواز شریف نے بھاٹی گیٹ کا دورہ کیا، جہاں حضرت علی ہجویری انڈر پاس کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس ٹریفک روانی بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
نواز شریف، مریم نواز سے سعودی سفیر نواف المالکی کی الوداعی ملاقات

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
نواز شریف کی ن لیگ کو محسن نقوی کا بیان نظرانداز کرنے کی ہدایت، قومی اتحاد پر زور

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو محسن نقوی کے حالیہ بیان پر عوامی ردعمل سے گریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت، ریاستی اداروں اور قومی قیادت کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد ناگزیر ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عوامی اعتماد قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے اعتماد اور پارٹی کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔
نواز شریف میرپور جلسہ: آج انتخابی مہم میں بڑا پاور شو

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں مریم نواز سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی جبکہ جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔