امریکی کارروائی، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نیویارک منتقل، تیل پر کنٹرول کا عندیہ

صدر نکولس مادورو نیویارک منتقل, صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں واضح طور پر کہا کہ امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی اسپیشل فورسز نے ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران حراست میں لے کر نیویارک منتقل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام وینزویلا میں منصفانہ اور محفوظ انتقالِ اقتدار کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران کاراکاس میں بجلی بند رہی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ مادورو پر نارکو دہشت گردی سمیت متعدد وفاقی الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے اس کارروائی کو اغوا قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر میں امریکی کمپنیوں کی دلچسپی کا بھی کھل کر اظہار کیا ہے۔

امریکا کا وینزویلا پر بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتاری کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتار کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ہے، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مکمل ہوا، جبکہ مزید تفصیلات آج مار اے لاگو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایران میں مظاہرین پر تشدد ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کی ایران کو انتباہ

صدر ٹرمپ کی ایران کو انتباہ مظاہرین پر تشدد کی صورت میں امریکا مداخلت کرے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ یا تشدد کے ذریعے ہلاکتیں ہوئیں تو امریکا مداخلت کرے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں مہنگائی، معاشی بدحالی اور کرنسی بحران کے خلاف گزشتہ تین برس کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، 2 نیشنل گارڈ اہلکار شدید زخمی ، ٹرمپ نے واقعے کو ’دہشت گردی‘ قرار دے دیا

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ 2 نیشنل گارڈ اہلکار

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر فائرنگ کے واقعے میں امریکی نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ حملہ آور افغانستان سے آیا ہوا غیر ملکی ہے۔ واقعے نے امریکی سیکیورٹی اداروں اور مسلم کمیونٹی میں تشویش پیدا کر دی۔

امریکا ٹیرف اور سرمایہ کاری سے کھربوں ڈالر کما رہا ہے، 5 جنگیں بھی رکوا دیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان امریکا ٹیرف اور سرمایہ کاری سے کھربوں ڈالر کما رہا ہے، 5 جنگیں بھی رکوا دیں،

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ٹیرف اور سرمایہ کاری پالیسیوں سے کھربوں ڈالر کمائے جبکہ انہی معاشی اقدامات کی بدولت آٹھ میں سے پانچ جنگیں بھی رک گئیں۔ ٹرمپ کے مطابق افراط زر نہ ہونے کے برابر ہے اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل ریکارڈ بنا رہی ہے۔

ٹرمپ کا وینزویلا میں فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ ،خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں بڑا اضافہ

ٹرمپ کا وینزویلا میں فوجی کارروائی کا ممکنہ فیصلہ

امریکی ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں اہم بریفنگز دی گئی ہیں، جب کہ خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ابتدائی فیصلہ کر چکے ہیں۔

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام پر امریکا کی حمایت ختم ہو جائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی کوشش ، ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی کوشش کی تو امریکا اپنی حمایت ختم کر دے گا۔ ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا۔” ان کے بیان نے اسرائیلی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور مشرق وسطیٰ میں نئی سفارتی تبدیلیوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان امریکا کی مشرق وسطیٰ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:30 AM
طلوع آفتاب05:54 AM
ظہر12:02 PM
عصر03:31 PM
مغرب06:10 PM
عشاء07:33 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6