بیجنگ میں ٹرمپ اور ژی جن پنگ کی اہم ملاقات، تجارت اور عالمی استحکام پر گفتگو

بیجنگ میں ٹرمپ اور ژی جن پنگ کی اہم ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بیجنگ میں ٹرمپ اور ژی جن پنگ کی اہم ملاقات، تجارت اور عالمی استحکام پر گفتگو، پرتپاک استقبال پر چینی قیادت کا شکریہ

بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی صدر ژی جن پنگ نے امریکی صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے بیجنگ میں ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کیلئے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

ژی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین پہنچنے پر استقبال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔

ٹرمپ اور ژی جن پنگ کی اہم ملاقات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرتپاک استقبال پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ژی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چینی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اقتصادی ترقی اور باہمی تجارت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی روابط مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وفد میں شامل معروف کاروباری شخصیات اور ایگزیکٹوز بھی چین کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں اور چینی صدر کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے منتظر تھے۔ انہوں نے اس ملاقات کو اب تک کی سب سے بڑی اور اہم ملاقاتوں میں سے ایک قرار دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوں گے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات میں مختلف مشکلات آئیں لیکن بالآخر مسائل کا حل نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات ایک ذاتی نوعیت بھی رکھتے ہیں کیونکہ جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو دونوں رہنما براہ راست رابطہ کرتے ہیں۔

ٹرمپ اور ژی جن پنگ کی اہم ملاقات کے اختتام پر صحافیوں نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور اینویڈیا کے سی ای او ہوانگ سے ملاقات کے بارے میں سوالات کیے۔ اس پر ایلون مسک نے کہا کہ گفتگو بہت مثبت رہی جبکہ ہوانگ نے بھی ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]