پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی شدید مذمت، حملے کے ذمہ دارعناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے کو بیرونی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے بڑے سانحے سے بچا لیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی شدید مذمت کہا کہ ریاست اور قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدرِ مملکت نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جرات مندانہ اور بروقت کارروائی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی شدید مذمت کہا کہ یہ حملہ وطنِ عزیز کے خلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، اور ریاست ایسے عناصر کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
صدر نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے نیٹ ورکس کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنا قومی سلامتی کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔
"واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔… pic.twitter.com/y2mUgHznml
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 24, 2025
One Response