وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم : چیئرمین ایف بی آر
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ،

اسلام آباد(رئیس الاخبار) :—چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس حوالے سے باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی مرحلہ وار کمی لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بڑے کاروباری اداروں پر لگےسپر ٹیکس کو کم کرنے اور بالآخر ختم کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت بھی شروع ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق سپر ٹیکس کے خاتمے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے اور کاروباری ماحول بہتر ہو گا۔

ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی تازہ رپورٹ
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.73 فیصد بڑھ گئی

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سے متعلق فیصلوں پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بھی بات چیت کی جائے گی تاکہ پالیسی میں کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھا جا سکے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ملک میں ٹیکس ریٹ کم کرنے کا انحصار ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، اتنی ہی آسانی سے ریٹ کم کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری اور کمپلائنس میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کا مرکزی حصہ ہے، اور ایف بی آر اس حوالے سے اصلاحات پر کام کر رہا ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]