آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور کرلی، پاکستان نے مشکل عالمی حالات کے باوجود معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط بہتر اور اصلاحات کے نفاذ میں مثبت پیش رفت کی :آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ
عالمی مالیاتی فنڈ) آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے، جو 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت) (EFF) اور موسمیاتی ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی سہولت (RSF) کے تحت جاری کی جائے گی۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے مشکل عالمی حالات کے باوجود معاشی استحکام برقرار رکھنے، مالیاتی نظم و ضبط بہتر بنانے اور اصلاحات کے نفاذ میں مثبت پیش رفت کی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کی مالی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی ہے اور مالی سال 2025 میں 1.3 فیصد جی ڈی پی کا پرائمری سرپلس حاصل کیا گیا، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایم ایف نے بتایا کہ خوراک کی قیمتوں پر حالیہ سیلاب کے اثرات کے باعث مہنگائی میں اضافہ ضرور ہوا، تاہم یہ رجحان عارضی ہے۔

آئی ایم ایف کے قائم مقام چیئرمین نائیجل کلارک نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ محتاط پالیسیوں، ٹیکس نیٹ میں توسیع، توانائی اصلاحات اور سرکاری اداروں (SOEs) کی گورننس میں مزید بہتری پر توجہ دے تاکہ نجی شعبے کی قیادت میں مضبوط اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط پاکستان کی موسمیاتی موافقت، پانی کے انتظام، آفات سے نمٹنے کی صلاحیت، اور پالیسی سازی میں موسمیاتی خطرات کو شامل کرنے میں مدد دے گی۔
اب تک EFF اور RSF پروگرامز کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رقم قرضوں کے دباؤ میں کمی، درآمدی صلاحیت بہتر بنانے اور اہم سرکاری سرمایہ کاری میں مددگار ثابت ہوگی۔
اسلام آباد نے آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات اور معاشی نظم و ضبط پر اعتماد کا اظہار ہے، تاہم اصل چیلنج ان اصلاحات کو پائیدار معاشی بحالی میں تبدیل کرنا ہے۔
IMF sanctions $1.2bn for Pakistan under EFF, RSF#IMF #PakistanEconomy #EconomicReforms pic.twitter.com/u31Na73xBy
— APP (@appcsocialmedia) December 9, 2025
One Response