منگل, اگست 5, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Advertisement
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 20, 2025
in پاکستان, تازه ترین
ملاکنڈ میں مشترکہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک، 8 گرفتار

ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، سی ٹی ڈی اور انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن، خوارج ہلاک و گرفتار

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20 جولائی سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروس پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 16 سے 20 جولائی تک سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ’ فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ، سیاسی اجتماعات، ریلیوں پر پابندی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ملک بھر میں بارشوں کا امکان، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

چار روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ 8 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

خوارج کے زیر استعمال دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور خوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی فورسز میں ہم آہنگی کی مثال ہے۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،

قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پہرود میں آپریشن کیا جس کے دوران بھی 4 دہشت گرد مارے گئے ، اور ان کے قبضے سے فتنۃ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

Tags: Blot Out TerrorismCTD PakistanISPRKhawarij TerroristsMalakand OperationPakistan Armyپاک فوجدہشتگردوں کی ہلاکتسی ٹی ڈیفتنہ الخوارجملاکنڈ آپریشن
Previous Post

پاک فضائیہ کے طیاروں نے  رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے

Next Post

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25 مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھالیا

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پی ٹی آئی کے احتجاج پر پابندی
سیاست

پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ، سیاسی اجتماعات، ریلیوں پر پابندی

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلیفونک گفتگو
تازه ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
بارش کی پیشگوئی پر مبنی پاکستانی موسم کی تصویر
موسم / ما حولیات

ملک بھر میں بارشوں کا امکان، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی
تازه ترین

الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج، ارکان اسمبلی متحرک
سیاست

اڈیالہ جیل کے باہر بڑا سیاسی شو: پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
جعفر ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر، مسافر ٹرین بحفاظت روانہ
پاکستان

جعفر ایکسپریس حملہ نہیں، صرف پائلٹ انجن پر فائرنگ ہوئی: ریلوے ترجمان کی وضاحت

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلابی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کا گلگت کا ہنگامی دورہ: سیلابی تباہی پر تفصیلی بریفنگ، فوری اقدامات کا مطالبہ

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
Next Post
خیبرپختونخوا کے گورنر نے خواتین اور اقلیتی اراکین سے حلف لیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25 مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھالیا

آج کی مقبول خبریں

  • پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی

    الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو13 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • اڈیالہ جیل کے باہر بڑا سیاسی شو: پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • چینی بحران پر قابو پانے کی کوشش: حکومت کا چینی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar