عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت منظور
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی،

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلوژِو ڈیولپمنٹ ملٹی فیز پروگراممیٹک اپروچ (PRID-MPA) کے تحت فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں معاشی استحکام کو فروغ دینا اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے اس پروگرام کی منظوری دی ہے، جو وفاقی اور صوبائی سطح پر اہم اصلاحات کی معاونت کرے گا۔ ان اصلاحات کے ذریعے داخلی محصولات میں اضافہ، سرکاری اخراجات کے معیار میں بہتری اور ڈیٹا و ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال سے عوامی خدمات کی مؤثر اور شفاف ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایم ایف پروگرام سے ہم آہنگی

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام پاکستان میں جاری مالی اصلاحات کی تکمیل کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اور یہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) پروگرام اور نیشنل فِسکل پیکٹ سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ اس ہم آہنگی کا مقصد پاکستان کی مالی نظم و ضبط کی پالیسیوں کو مضبوط بنانا اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔

مجموعی فنڈنگ کی تفصیلات

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی عمارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا گراف
سٹیٹ بینک کی رپورٹ: براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی۔

عالمی بینک کے مطابق اس ملٹی فیز پروگراممیٹک اپروچ کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس میں سے 600 ملین ڈالر وفاقی سطح کے پروگراموں کے لیے جبکہ 100 ملین ڈالر خصوصی طور پر صوبہ سندھ کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔

پروگرام کا ڈیزائن نتائج پر مبنی ہے، جس کے تحت پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فنڈز اسی صورت میں جاری کیے جائیں گے جب مقررہ اصلاحاتی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ اس طریقۂ کار کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور مالی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

عالمی بینک کا مؤقف

ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا جامع اور پائیدار ترقی کا راستہ اس بات سے مشروط ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملکی وسائل کو متحرک کیا جائے اور ان وسائل کا استعمال مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز طریقے سے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے داخلی وسائل میں اضافہ اور ان کے شفاف استعمال کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ عوام کو براہِ راست فوائد حاصل ہو سکیں۔

تعلیم، صحت اور سماجی ترجیحات

بولورما آمگابازر کے مطابقپاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت پروگرام کے تحت وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اسکولوں اور صحت کے مراکز کے لیے قابلِ پیش گوئی فنڈنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک منصفانہ ٹیکس نظام کے قیام، فیصلہ سازی کے لیے مضبوط ڈیٹا کی دستیابی، اور سماجی و موسمیاتی ترجیحات کے تحفظ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت سے پاکستان کو معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے، عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور مالی نظم و ضبط کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]