رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید پیلس وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای صدر محمد بن زاید سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

شیخ زاید پیلس وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای صدر محمد بن زاید سے ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید پیلس وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای صدر محمد بن زاید سے ملاقات، دفاعی و معاشی اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید پیلس میں نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ شیخ زاید پیلس وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای صدر محمد بن زاید سے ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے تسلسل کا حصہ تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط، اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں غیرمعمولی پیش رفت دونوں ممالک کے لیے یکساں طور پر سودمند ثابت ہوگی۔

شیخ زاید پیلس وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای صدر محمد بن زاید سے ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، کان کنی اور معدنیات، اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات کی غیر معمولی ترقی کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شیخ زاید پیلس وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای صدر محمد بن زاید سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور یہ ملاقات پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی بھرپور عکاس ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]